4 نومبر 2013 - 20:30
ایران میں یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری رہے گا

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ملک میں یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری رہے گا۔

ابنا: علا‏‏ءالدین بروجردی نے ایران اور مغرب کے درمیان مذاکراتی عمل کے جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یورینیم کی افزودگی سمیت تمام پر امن سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایٹمی حقوق کے مکمل حصول تک یہ عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے دنیا میں امریکا کی حالت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے بڑ رہے دباؤ سے نجات پانے کے لئے امریکا، ایران سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ عالمی پیمانے پر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو پھر سے حاصل کر سکے۔

.......

/169